• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا میں خرگوشوں کی تعداد بڑھنے سے عوام پریشان کیوں؟

 
فوٹو، بین الاقوامی میڈیا
فوٹو، بین الاقوامی میڈیا 

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک چھوٹے سے قصبے میں خرگوشوں کی تعداد بڑھنے سے عوام پریشان ہوگئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، درجنوں پالتو خرگوش فورٹ لاڈرڈیل کے نواحی علاقے ولٹن مینرز کے کچھ حصّوں میں ایک سے دوسرے مقام پر دوڑتے بھاگتے نظر آرہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پالتو لائن ہیڈ خرگوش ہیں جو کسی کے پالے ہوئے ہیں اور پالنے کے بعد انہیں ماحول میں آزاد چھوڑا گیا ہے، اب ان کی تعداد بڑھتے بڑھتے 100 ہوچکی ہے جبکہ وِلٹن مینرز کے علاقے میں گھروں کی تعداد صرف 80 ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق، اب 80 گھروں پر مشتمل اس چھوٹی سی بستی میں ہر جگہ خرگوش دکھائی دیتے ہیں اور لوگوں کی اکثریت ان سے بیزار ہے۔

اس بستی کے ایک گروہ کا کہنا ہے کہ اگر ان خرگوشوں کا کوئی کا بندوبست نہ کیا گیا تو وہ انہیں گولیوں سے ٹھکانے لگا دیں گے۔ 

اس گروہ کے اس انتہائی فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ خرگوش گھروں کے باغ میں پھدکتے رہتے ہیں اور بار بار حملہ آور ہوتے ہیں۔

لیکن اس قصبے کے تمام لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ محکمہ جنگلی حیات کو یہ مسئلہ حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ 

دوسری جانب، جانوروں کو بچانے والی ایک تنظیم نے اب تک اس قصبے سے 19 خرگوشوں کو پکڑ کر انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں ان کی بھرپور دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید