روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن آج کرونسٹاڈ شہر پہنچے جہاں ایک دلہن نے ان کے ساتھ تصویر لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔
65 سالہ پیوٹن اور دلہن کی اس دلچسپ ملاقات کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
روسی میڈیا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ صدر پیوٹن کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے خواہش مند افراد میں ایک دلہن بھی تھی۔
گزشتہ روز پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 50 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔