بلوچستان کے ضلع سوراب کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، چلبغو ڈیم بھر گیا، جس سے پانی کے اخراج سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔
سوراب میں چلبغو ڈیم بھرنے سے اسپل ویز سے پانی کا اخراج جاری ہے اور پانی کے تیز بہاؤ سے نشیبی علاقے زیرِ آب آئے ہیں۔
ڈی سی سوراب نے بتایا ہے کہ چلبغو میں پانی کے بہاؤ میں پھنسے خاندان کو انتظامیہ نے ریسکیو کر لیا ہے۔
ڈی سی سوراب کے مطابق تیز بہاؤ سے ایک خاندان کے 4 افراد ریلے میں پھنس گئے تھے۔
ضلع سوراب کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتِ حال کے باعث پیاز، ٹماٹر اور دیگر فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔