کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوش گوار ہو گیا۔
نیو کراچی، ناظم آباد، عیسیٰ نگری، فیڈرل بی ایریا، کریم آباد، عائشہ منزل اور ملیر سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
شہر کے موسم سے متعلق محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور فضا مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔