کوالالمپور سے 26 خواتین سمیت 41 پاکستانی بھکاری بے دخل کر دیئے گئے۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق کوالالمپور سے بے دخل 16 بھکاریوں کا تعلق سندھ کے ضلع کشمور سے ہے۔
دیگر بےدخل بھکاریوں کا تعلق رحیم یار خان، فیصل آباد، صادق آباد اور لاہور سے ہے۔
ایران کا ایک گھنٹے کے اندر اسرائیل پر تیسرا حملہ جاری ہے، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ’’وعدہ صادق تھری‘‘ کا نام دیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تنخواہ بڑھانے کے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے اعلان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا) نے ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے۔ اس تحریک کا آغاز پیر 16 جون 2025 کو یوم سیاہ منانے سے ہوگا۔
پاکستان کے پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پانی روکا تو پاکستان کا ردِعمل یقینی ہو گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایران میں موجود پاکستانیوں کی تعداد تقریباً 45 سے 50 ہزار کے درمیان ہے، ایران سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ضرورت پڑی تو اقدامات کیے جائیں گے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ایک گھنٹہ 55 منٹ کی تاخیر سے لاہور میں شروع ہوا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے لگائے۔
حکومت پاکستان نے ایران پر اسرائیل کے حملے سے پیدا صورتحال میں زائرین کو ایران اور عراق کا سفر موخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شریف نے ایران پر حملے کو اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دیا ہے۔
اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن (OPF) کے منیجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش موبائل فون رجسٹریشن کے مسئلے کو فوری اور مؤثر اقدامات کے ذریعے حل کر دیا ہے۔ یہ مسئلہ وطن واپسی پر اوور سیز پاکستانیوں کے لیے پریشانی کا سبب بن رہا تھا۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے صوبائی حکومت کے بجٹ اجلاس میں اپنی فرسٹریشن کا اظہار کیا، انہیں احتجاج کرنا تھا تو بجٹ پر کرتے۔
صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، گریڈ 1 سے16 کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا گیا۔
بلوچستان کے ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی علمبردار ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، آج پیپلز پارٹی کا اسمبلی میں آمرانہ رویہ رہا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیرِ خارجہ اور پارلیمانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خطہ ایران اور اسرائیل جنگ کی طوالت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔