• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پیپلز بس کے عملے سے ساڑھے 11 لاکھ روپے چھین لیے گئے، ڈرائیور

فوٹو فائل
فوٹو فائل

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پیپلز بس سروس کے ڈرائیور اور عملے سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے۔

 گلشن حدید اسٹاپ پر پیپلز بس کے عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لیے گیے، پیپلز بس سروس کے ڈرائیور شیر جان نے اپنے بیان میں کہا کہ گلشن حدید اسٹاپ پر بس کے باہر 3 لوگ بیٹھے تھے، 6 افراد گاڑی پر آئے، 2 گاڑی میں ہی بیٹھے تھے جبکہ 4  لوگ اتر کر آئے۔

جن میں سے ایک نے ماسک لگایا ہوا تھا، اسلحہ کے زور پر ہمیں بس میں لے گئے جہاں منشی اور کیشیئر بیٹھے تھے۔

شیر جان نے دعویٰ کیا کہ ملزمان تقریباً ساڑھے 11 لاکھ روپے بندوق کی نوک پر لیکر گئے، ملزمان نے اسلحے کے زور پر سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ، موبائل فون بھی چھینے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر رہے ہیں، واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کو تلاش کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید