• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون نے کاسمیٹک سرجری کروانے کیلئے گھر بیچ دیا

فوٹو، بین الاقوامی میڈیا
فوٹو، بین الاقوامی میڈیا

امریکی خاتون نے کاسمیٹک سرجری کروانے کے لیے اپنا گھر بیچ دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی بلاگر کیلی بیسلی نے 14,000 ڈالرز کی کاسمیٹک سرجری کروانے کے لیے اپنا گھر بیچ دیا۔

50 سالہ بلاگر کیلی بیسلی 20 کی دہائی سے اپنے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے بوٹوکس اور پچھلے 15 سالوں سے فلرز کا سہارا لے رہی ہیں۔

اُنہوں نے میکسیکو میں اپنے چہرے، ہونٹوں، گردن کی کاسمیٹک سرجری اور  اور رانوں سے اضافی چربی کو نکلوانے کے لیے بھی سرجری کا انتخاب کیا۔

چہرے کی کاسمیٹک سرجری کے لیے مجموعی طور پر 14,000ڈالرز کی لاگت آئی اور اس کے لیے کیلی بیسلی کو بڑی قربانی بھی دینی پڑی۔

کیلی بیسلی نے اپنے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے اپنا گھر بیچ دیا اور اب وہ سارا وقت ایک وین میں گزارتی ہیں تاہم اُنہیں اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے کیونکہ اب ان کا چہرہ پہلے سے بہتر نظر آ رہا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید