• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، اسکول سے واپس گھر جاتی کمسن بچی کو گائے نے روند ڈالا


بھارتی ریاست چنئی سے ایک خوفناک ویڈیو سامنے آئی ہے جہاں اسکول سے گھر واپس آنے والی کمسن بچی پر گائے نے وحشیانہ حملہ کر دیا۔

ٹوئٹر پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکول کی بچی اپنے منہ دھیان گلی سے گزر رہی ہے جبکہ اسی دوران وہاں موجود گائے اچانک پیچھے مڑ کر بچی پر اپنے سینگھوں کے ذریعے حملہ کر دیتی ہے۔

ویڈیو کے مطابق گائے بچی کو اپنے سینگوں سے اٹھا کر زمین پر پٹختی ہے اور ٹانگوں سے مار مار کر بچی کا برا حشر کر دیتی ہے، بچی کی چیخیں اور اس کی ماں کے رونے کی آواز سن کر آس پاس کے گھروں کے لوگ باہر نکل آتے ہیں اور بچی کی مدد کرتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد بچی کو گائے سے بچا لیتے ہیں، ویڈیو میں بچی کو کھڑے ہوتے اور چلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 اگست کو گائے کے حملے کا نشانہ بننے والی زخمی بچی کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے طبی مدد فراہم کی گئی۔