پاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ تجارتی خسارہ 2 ماہ میں 18.37 فیصد کم ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی اور اگست 2026 میں تجارتی خسارہ 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں خسارہ 57 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔
جولائی اور اگست 2026 میں سعودی عرب کے لیے برآمدات 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں، گزشتہ سال برآمدات 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھیں۔ پاکستانی برآمدات میں 3.92 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جولائی اور اگست میں سعودی عرب سے درآمدات 56 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں۔ گزشتہ سال درآمدات 67 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھیں۔ مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں درآمدات 16.2 فیصد کم ہوئیں۔