بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر کے مقامی اسکول میں ٹیچر کی جانب سے معصوم بچے کو دیگر طلبہ سے پٹوانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کلاس میں موجود ٹیچر نے ایک بچے کو اپنے سامنے کھڑا کیا ہوا ہے اور دیگر طالب علموں کو بلا کر وہ بچے کو تھپڑ لگواتی ہیں۔
بچے باری باری آتے ہیں سزا میں کھڑے بچے کے منہ پر تھپڑ مارتے ہیں، ایک بچے کے آہستہ سے مارنے پر ٹیچر ناراض ہوتی ہے اور بڑے بچے کو بلا کر سزا میں کھڑے طالب علم کو مزید پٹواتی ہے، جس پر وہ رونا شروع کردیتا ہے۔
خاتون ٹیچر کے اس عمل پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، جبکہ بچے کے والد نے اس حوالے سے کہا کہ وہ اب اپنے بچے کو اس اسکول میں پڑھنے کیلئے دوبارہ نہیں بھیجے گا۔
مظفر نگر پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خاتون ٹیچر نے تحریری طور پر معافی مانگ لی ہے۔