• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی جہاز ڈوبنے کا واقعہ، سری لنکا کی بحریہ نے 87 لاشیں برآمد کر لیں


سری لنکا کی سمندری حدود کے قریب امریکی حملے سے ایرانی جہاز ڈوبنے  سے متعلق سری لنکن بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 87 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

سری لنکا کی بحریہ کے مطابق امریکی افواج کے ذریعے بین الاقوامی پانیوں میں ڈوبائے گئے ایرانی جنگی جہاز سے اب تک کم از کم 87 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

بحریہ کے کمانڈر بدھیکا سمپتھ نے بتایا کہ جب فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں تو جہاز کی کوئی علامت نہیں ملی، صرف تیل کے دھبے اور لائف رافٹس دیکھے گئے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم نے پانی میں تیرتے ہوئے افراد کو دیکھا، لاشوں کی منتقلی کا عمل جاری ہے۔

سری لنکا کے وزیرِ خارجہ کے مطابق جہاز پر تقریباً 180 افراد سوار تھے۔

سری لنکن بحریہ کا کہنا ہے کہ دیگر تفصیلات اور وجوہات سے متعلق تحقیقات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ سری لنکن وزارت دفاع اور بحریہ کے ذرائع کے مطابق ایرانی جہاز آئرس ڈینا آبدوز کے حملے کا نشانہ بنا۔

دوسری جانب  امریکی عہدیدار نے سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔

تین امریکی عہدیداروں نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کی اور کہا کہ سری لنکا کے قریب ایرانی جنگی جہاز کو امریکی فوج نے نشانہ بنایا ہے۔

بعد ازاں امریکا نے ایرانی جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو جاری کردی۔

امریکی محکمہ جنگ کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایرانی بحری جہاز پر تارپیڈو ٹکرانے سے زوردار دھماکہ ہوتا ہے۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے امریکا کی جانب سے ایرانی جنگی جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایرانی جنگی جہاز کو لگتا تھا کہ وہ بین الاقوامی پانیوں میں محفوظ رہے گا لیکن ایسا نہیں تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید