• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ کے رہائشی نے پولیس کو ون فائیو پر کال کر کے پیٹ کی آگ بجھانے کی درخواست کردی


بچوں کی بھوک، تنگدستی اور مہنگائی نے باپ کو ون فائیو پر کال کرنے پر مجبور کر دیا۔

لیہ کے رہائشی نے پولیس کو ون فائیو پر کال کر کے پیٹ کی آگ بجھانے کی درخواست کر دی۔

ڈی پی او اسد الرحمٰن راشن لے کر ٹیم کے ہمراہ شہری کے گھر پہنچے تو راشن دیکھ کر بھوکے بچوں کے چہرے کھل اٹھے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی ایک خاتون نے ون فائیو پر فون کر کے کہا تھا کہ بچے 4 دن سے بھوکے ہیں جس کے بعد ڈولفن پولیس اہلکاروں نے ضرورت مند خاتون کے گھر راشن پہنچایا تھا۔