• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی ویڈیوز موجود ہیں، حافظ حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی ویڈیوز موجود ہیں۔

بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی خبر پر حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ موقف دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی سی سی ٹی وی موجود ہے، اگر انہیں دوست ملک کا خیال نہ ہوتا تو وہ سی سی ٹی وی دکھا دیتے اور ملک اور شخصیت کا نام بھی بتا دیتے لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی کے ذریعے این آر او کی ڈیل میں مصروف ہیں، وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی کو ہر سوال کا جواب دینا ہوگا، آج ملک کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار پی ٹی آئی چیئرمین اور ان کے حمایتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید