• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام حملہ بھارتی سازش قرار دینے پر آسام کے رکن اسمبلی گرفتار


پہلگام حملے کو بھارتی حکومت کی سازش قرار دینے پر ریاست آسام کے رکن اسمبلی امین الاسلام کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ آسام ہیمنت بسوا سرما نے امین الاسلام کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حمایت کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

امین الاسلام آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رکن ہیں، انہوں نے فروری 2019 کے پلوامہ حملے اور پہلگام واقعے کو حکومت کی سازش قرار دیا، ان کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔

وزیر اعلیٰ آسام ہیمنت بسوا سرما کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت والی ریاست میں بالواسطہ طور پر پاکستان کی حمایت کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید