پاکستانی تجزیہ کار احمد احسن نے بھارتی نیوز چینل پر بھارتی تبصرہ نگاروں کو بے نقاب کردیا، کمزور موقف کی دھجیاں اڑا دیں۔
احمد حسن کی جانب سے بھارتی تجزیہ نگاروں کو منہ توڑ جواب دینے پر بھارتی سیاستدانوں اور دفاعی تجزیہ کاروں کو سبکی اٹھانا پڑی، جس پر بھارتی اینکر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی ٹی وی اینکر کو کسی نے نالائق کہا اور کسی نے ملک کی بےعزتی کروانے والا قرار دے دیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں احمد حسن نے کہا کہ بھارت 2014 سے جنگی ہسٹریا کا شکار ہے، بھارتی تجزیہ کاروں کا بیانیہ جعلی اور خیالی ہے، وہ حقیقت کا سامنا نہیں کر سکتے۔