مہنگائی کے خلاف ہڑتال کی وجہ سے کراچی پورٹ پر سرگرمیاں ٹھپ پڑ گئیں۔
پورٹ ذرائع کے مطابق آج صبح سے بہت کم ٹرکس اور ٹرالرز مال اٹھانے آئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پورٹ قاسم پر بھی تجارتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے آج ملک بھر میں احتجاج اور ہڑتال جاری ہے۔
جماعت اسلامی نے بھی آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی۔
کراچی، پشاور، سرگودھا، شیخوپورہ سمیت ملک بھر میں چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند ہیں۔