• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی فون دیر سے پہنچانے پر کمپنی ملازم کی پٹائی لگ گئی


بھارت میں آئی فون مبینہ طور پر دیر سے پہنچانے پر کسٹمر نے کمپنی کے ملازم کی پٹائی کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  نئی دہلی میں بنے ایک موبائل اسٹور پر اس وقت پریشان کن صورت حال ہوگئی، جب کسٹمر نے آرڈر کیا ہوا آئی فون 15 وقت پر نہ ملنے پر اسٹور کے ملازم کی پٹائی شروع کردی۔

کسٹمر کی جانب سے اسٹور ملازم کو مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غصے میں بھپرا ایک شخص ملازم کو پیٹنے میں مصروف ہے جبکہ اسٹور میں موجود دیگر عملہ اپنے ساتھی کو اس سے چھڑوانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ واقعہ دو روز پہلے دہلی کی کملا نگر مارکیٹ میں پیش آیا، جس میں دو کسٹمرز نے کمپنی کے ملازم کو خوب مارا پیٹا، بعدازاں پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

واقعے سے متعلق پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ اسٹور کے ملازمین نے کسٹمرز سے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئی فون لانچ ہوتے ہی انہیں پہلے دن فراہم کردیں گے، تاہم بعد میں اسٹور ملازمین نے صارفین کو بتایا کہ ان کےلیے فون کا بندوبست کرنا ممکن نہیں ہے، جس پر  وہ غصے میں آگئے تھے۔