• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے  محسوس کیے گئے۔ شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور باجوڑ اور گرد و نواح  کے ساتھ ساتھ اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 دیامر شہر و گرد و نواح، صوابی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 114 کلومیٹر تھی، جس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

جرمن ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ افغانستان تاجکستان سرحدی علاقے میں زلزلہ آیا، جس کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے،  اور گہرائی 90 کلو میٹر تھی۔

قومی خبریں سے مزید