• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالرزاق کی دوسری شادی کی خواہش پر اہلیہ نے کیا کہا؟

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے دوسری شادی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں اہلیہ سے کہتا رہتا ہوں کہ دوسری شادی کرلیتا ہوں تو تمہیں تھوڑا آرام ملے گا۔

حال ہی میں سابق کرکٹر نے اہلیہ کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انٹرویو کے دوران عبدالرزاق نے دوسری شادی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں انہیں (اہلیہ کو) کئی بار کہہ چکا ہوں کہ میں دوسری شادی کروں گا۔ وہ (دوسری بیوی) آپ کا ہاتھ بٹائے گی کیونکہ آپ بہت زیادہ کام کرتی ہیں، لیکن میری بیٹی مجھے بھرپور جواب دے دیتی ہے۔

اس پر ان کی اہلیہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرے بچے میرے سپاہی ہیں بلکہ پوری فوج ہیں۔ میری بیٹی کی ایک نظر ہی ان کے لیے کافی ہوتی ہے۔ وہ اپنی بیٹی سے بے حد محبت کرتے ہیں اور اس کا بہت خیال رکھتے ہیں۔

عبدالرزاق نے کہا کہ ہر شخص کی اپنی زندگی ہوتی ہے اور وہ اپنے دل کی سنتا ہے۔ وقت ہی بتاتا ہے کہ آپ کا فیصلہ درست تھا یا غلط۔

انہوں نے کہا کہ آج کل تو دوسری اور تیسری شادی کرنا بھی ایک رجحان بنتا جا رہا ہے۔

عبدالرزاق کی اہلیہ نے اس پر کہا کہ ایک کو تو سنبھال نہیں سکتے۔

واضح رہے کہ عبدالرزاق کی شادی کو 25 برس ہو چکے ہیں، وہ 2 بچوں کے والد ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی اس وقت ماسٹرز کر رہی ہے جبکہ چھوٹا بیٹا فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید