• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر میں یوم ولادت رسولﷺ کی خصوصی تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں یوم ولادت رسولﷺ کی خصوصی تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت یوم ولادت رسولﷺ کی تقریبات کےلیے قائم خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لاہور سمیت بڑے شہروں میں سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا۔

28 ستمبر کو الحمرا ہال میں صوبائی رحمتہ اللعالمینﷺ کانفرنس ہوگی، 12 ربیع الاوّل کو داتا دربار میں خصوصی محفل سماع منعقد کی جائے گی۔

سیرت النبیﷺ کے موضوع پر بک فیئرز کا انعقاد کیا جائے گا، 11 ربیع الاوّل کو سیرت نبویﷺ پر لکھی کتابوں کا مقابلہ ہوگا۔

اضلاع اور تحصیلوں میں سیرت کانفرنسز اور چراغاں کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید