وزیر ریلویز حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور پنجاب کے بعد سندھ بھی پاکستان ریلویز میں پارٹنر بننے کو تیار ہوگیا ریلویز کا پارٹنر بننے کے لیے خیبر پختونخوا کو بھی دعوت دی جائے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ایک کھرب روپے کمانے کے بعد پاکستان ریلویز اس سال دس ارب روپے منافع میں آجائے گی۔
حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم نے ریلوے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ لانے کی ہدایت کی ہے۔ ریلویز کے اسکول، اسپتال اور فریٹ ٹرین آؤٹ سورس کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ریل کی ٹکٹ خریدنے کے لیے سفارشیں ہورہی ہیں، خیبر پختونخوا حکومت اتفاق کر رہی ہے کہ ریلوے میں انویسٹ کریں، پاکستان ریلوے ایک اسٹریٹیجک اثاثہ ہے۔