• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو یرغمال بنانے نہیں دیں گے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں سے کوئی اختلاف نہیں لیکن شہر کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے سہیل آفریدی کی بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کراچی پریس کلب اور انصاف ہاؤس جائیں گے، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔

میئر کراچی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کراچی میں نہاری کھلانے کی بھی پیشکش کی۔

قومی خبریں سے مزید