• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی وزیر نے مریم نواز کا اسٹائل کاپی کیا؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث

تصویر بشکریہ سوشم میڈیا
تصویر بشکریہ سوشم میڈیا

متحدہ عرب امارات کی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنتِ ابراہیم الہاشمی نے مسلم لیگ ن کی چیف ایگزیکٹیو مریم نواز کا انداز کاپی کر لیا، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

مختلف سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اماراتی وزیر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یوں تو ریم بنتِ ابراہیم الہاشمی ہر عام و خاص مواقع پر عموماً عبائے میں ملبوس ہوتی ہیں۔

حال ہی میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں انہیں ن لیگی رہنما مریم نواز کی طرح ہیئر اسٹائل اور دوپٹے کا انداز اختیار کیے ہوئے دیکھا گیا۔

مذکورہ اجلاس سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں صرف بالوں اور لباس کا انداز ہی نہیں بلکہ ان کی گفتگو کا انداز بھی مریم نواز سے مماثلت رکھتا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔

اماراتی وزیر کی مریم نواز سے اس قدر مماثلت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین ملے جلے تاثرات پیش کر رہے ہیں،

کوئی کہہ رہا ہے کہ ریم بنتِ ابراہیم الہاشمی نے مریم نواز کا اسٹائل کاپی کیا ہے تو کسی کے مطابق یہ قدرتی ہے جبکہ بعض کے مطابق تو مریم نواز اماراتی وزیر کو کاپی کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔