22 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں پاکستانی فلموں کی سپر اسٹار ریما خان اور ٹیلی ویژن ڈراموں کی مقبول اداکارہ مرینہ خان کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ان دونوں فنکاراؤں کے فن پر ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔
عصر حاضر کی نمبر ون اداکارہ صبا قمر نے ریما پر فلمائے گئے فلمی گانوں پر شاندار پرفارمنس پیش کی جس میں ریما خان نے بھی ان کا ساتھ دیا۔
ریما خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں نے اپنے کام کو بہتر سے بہترین بنانے پر توجہ دی اور کامیابی سمیٹی، ناقدین کی وجہ سے اپنے کام پر زیادہ توجہ دی۔