فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم اور بربریت کے مناظر لوگوں کے لیے دیکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ایک فلسطینی ایمبولینس ڈرائیور لاشوں کے انبار دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز سے محصور پٹی پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1100 ہو گئی ہے جبکہ 5 ہزار زخمی ہیں۔
علاوہ ازیں اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے کی تیاری بھی کر لی ہے اور 3 لاکھ صہیونی فوجی، ٹینک اور بھاری فوجی ساز و سامان سرحد پر پہنچا دیا گیا ہے۔