• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ممالک کی مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی مذمت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی عرب سمیت 19 ممالک نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

لیگ آف عرب اسٹیٹس کے سیکرٹری جنرلز اور او آئی سی نے بھی اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلیاں بہت وسیع نوعیت کی ہیں، ان کے تحت فلسطین کی زمین کو نام نہاد اسرائیل کی ریاستی زمین قرار دیا جارہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسرائیل کی غیرقانونی آبادکاری کی سرگرمیوں کو تیز کیا جارہا ہے اور اسرائیلی انتظامیہ کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے۔

مشترکہ اعلامیہ سعودی عرب، برازیل، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، آئس لینڈ، انڈونیشیا، آئرلینڈ، مصر، اردن، لگزمبرگ، ناروے، فلسطین، پرتگال، قطر، سلوینیا، اسپین، سویڈن اور ترکیے کی جانب سے جاری کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید