بھارت میں ایک اسٹریٹ فوڈ کا اسٹال لگانے والے شخص نے انڈوں کا چیلنج متعارف کرایا ہے جس کے تحت 31 انڈوں کا آملیٹ کھانے والے کو 1 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راجیو بھائی نامی دکاندار نے یہ منفرد آملیٹ متعارف کرایا ہے جس میں 31 انڈوں سمیت مختلف سبزیاں، کباب، پنیر اور مکھن شامل کیا جائے گا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 31 انڈوں کے آملیٹ میں 4 بڑی مکھن کی ٹکیوں سمیت پنیر، کباب، پیاز، ٹماٹر، مرچوں سمیت سلاد کے پتے اور ڈبل روٹی کے ٹکڑے شامل کیے گئے ہیں۔
اس آملیٹ کی قیمت 1320 بھارتی روپے ہے جو چیلنج قبول کرنے والے شخص کو 30 منٹ میں کھانا ہو گا، اگر ایسا کردکھایا تو اسے 1 لاکھ بھارتی روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔