اسلام آباد (رانا غلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا غیر معمولی اجلاس آج بروز اتوار طلب کرلیا۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ سمیت تمام سیا سی و آئینی آپشنز پر غور کیا جائیگا۔ کابینہ کے ارکان کو ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس اور وزیر اعظم کی جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات سمیت اب تک کے تمام اقدامات پر اعتماد میں لیا جا ئیگا۔ کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے کابینہ ارکان کو آگاہ کردیا۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 9:30 بجے وزیراعظم ہائوس میں ہوگا۔کابینہ ڈویژن نے تاحال کابینہ اجلاس کا ایجنڈا جاری نہیں کیا۔