• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی رہنما کی موٹر سائیکل پر اسٹنٹ کی ویڈیو وائرل


بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے  ایک سینئر رہنما ادھیر رنجن چوہدری کو  بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلاتے اور اسٹنٹ دکھاتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں  ادھیر رنجن چوہدری کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کے بجائے کیپ پہنے دیکھا جا سکتا ہے یہاں تک کہ انہیں بائیک کے ہینڈل چھوڑ کر اسٹنٹ کرتے بھی دیکھا گیا۔

جب اس سے متعلق کانگریس رہنما سے پوچھا گیا کہ اگر پولیس انہیں ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانہ کرتی ہے تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا؟ 

ادھیر رنجن چوہدری نے کہا کہ اگر پولیس مجھ پر جرمانہ کرتی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں جس جگہ میں موٹر سائیکل چلا رہا تھا وہاں لوگ نہیں تھے۔