• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل کے سوا کوئی راستہ نہیں، چینی صدر

بیجنگ (اے ایف پی)چین کے صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں مصری وزیر اعظم مصطفیٰ میدبولے سے ملاقات کی اور فلسطین اسرائیل تنازع کے حوالے سے دو ریاستی حل کے لئے چین کی حمایت کو دہرایا.

 انہوں نے مزید کہا کہ اولین ترجیح فائر بندی اور جنگ کو جلد از جلد روکنا ہے۔

 چین کے صدر شی جن پنگ نے مصر کے وزیر اعظم سے کہا کہ ان کے ممالک کو مشرق وسطیٰ میں مزید استحکام لانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ چین نےمشرق وسطیٰ میں فلسطین اور اسرائیل کے تنازع میں ہمیشہ دو ریاستی تجویز کی بار ہا حمایت کی ہے، وہ تاریخی طور پر فلسطینی کاز کا حامی ہے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ تصادم کو پھیلنے یا قابو سے باہر ہونے سے روکنے اور سنگین انسانی بحران پیدا ہونے سے روکنا بہت ضروری ہے۔

اہم خبریں سے مزید