وزیراعظم شہباز شریف آج تین روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہوں گے، دورے کے دوران وزیراعظم کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ روس دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس دورہ میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی، توانائی کے شعبے میں تعاون اور مالیاتی ادائیگیوں کے نظام سے متعلق امور زیرِ بحث آئیں گے۔
دورہ میں دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے تاجروں کا ایک وفد بھی روس میں موجود ہوگا۔ اس دوران مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔