• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تینوں خلانورد خیریت سے ہیں، چینی طبّی عملے کا بیان

اسکرین گریب
اسکرین گریب

چینی طبّی عملے نے کہا ہے کہ تینوں خلاباز خیریت سے ہیں۔

پاکستانی خلاباز ذیشان علی کو بھی لینڈنگ کیپسول سے باہر نکال لیا گیا۔

ذیشان علی نے کہا ہے کہ  پاکستان اور چین کی حکومتوں کا شکر گزار ہوں۔ ستاروں کا راستہ دوستی سے روشن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے ایک ناقابل فراموش لمحہ ہے۔ میرا دل ابھی بھی اسپیس اسٹیشن میں ہے۔

پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے مطابق خلائی اسٹیشن سے علیحدگی سے قبل خلابازوں نے تمام ضروری انتظامی اور سائنسی امور مکمل کیے۔

تجرباتی ڈیٹا کی منتقلی کو مکمل کیا۔ خلاباز ژانگ ژی یوان، لی جیا ینگ اور ذیشان علی خلا سے زمین پر واپس پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید