عوامی مسلم لیگ کے صدر، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد صحت یابی کے بعد اپنے حلقے میں پہنچ گئے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ رشید نے بوہڑ بازار کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید شہریوں میں گھل مل گئے۔
شیخ رشید کے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لال حویلی کے باہر چائے پی رہے ہیں اور ساتھ میں پرندے بھی آزاد کر رہے ہیں۔
اس دوران عام شہری شیخ رشید کے ساتھ سیلفیاں بھی بنا رہے ہیں۔