• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک فیصلہ جس نے پاکستان ٹیم کو شکست سے دوچار کیا


آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کل اپنا لگاتار چوتھا میچ بھی ہار گئی۔

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو پوری طرح زندہ رکھنے کے لیے پاکستان کو یہ میچ جنوبی افریقا کو ہرانا تھا جو کہ بہت حد تک ممکن ہو گیا تھا۔

میچ کے دوران جب پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی کے بعد ٹیم نے میچ میں کم بیک کیا تو پوری دنیا میں ٹی وی کے سامنے بیٹھے پاکستانی مداحوں اور گراؤنڈ میں کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں اور ڈگ آؤٹ میں بیٹھے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے جذبات ایک جیسے تھے۔

پوری قوم کی طرح پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم اسٹاف کو بھی بس ایک ہی فیصلے کا انتظار تھا۔

 جنوبی افریقی ٹیم کے آخری بیٹر تبریز شمسی کے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کے لیے جب پاکستان ٹیم نے ری ویو لینے کا فیصلہ کیا تو اس وقت کھلاڑیوں کے جذبات دیکھنے کے لائق تھے کیونکہ اس نتیجے نے پاکستان ٹیم کو ناصرف شکست سے دوچار کیا بلکہ سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو بھی بہت زیادہ حد تک ختم کر دیا ہے۔

گراؤنڈ میں موجود اسکرین پر جب فیصلہ پاکستان کے خلاف آیا تو کھلاڑیوں کی مایوسی دیکھنے کے لائق تھی جس نے شائقین کے دل بھی پگھلا دیے۔