ماسکو(اے ایف پی، جنگ نیوز) اسرائیل سے روس کے خودمختار خطے داغستان کے ہوائی اڈے پر ہجوم نے اس وقت دھاوا بول دیا جب انہیں اسرائیلی پرواز کے پہنچنے کی اطلاع موصول ہوئی ، ہجوم نے طیارے پر فلسطینی پرچم لہرادیا اور فلسطین کے حق میں نعرےلگائے۔
جمہوریہ داغستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ مخاچ قلعہ ائیر پورٹ کو بند کردیا گیا ہے جب کہ سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری نے پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا ۔