• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالتو کتے نے مالک کو حملہ آوروں سے کیسے بچایا؟


سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پالتو کتے نے مالک کو حملہ آوروں سے بچا لیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مالک پالتو کتے کے ساتھ چہل قدمی کر رہا ہے کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد گزرتے ہیں اور اس شخص کو دیکھ کر واپس آتے ہیں۔

مذکورہ موٹر سائیکل سوار افراد اس شخص پر حملہ کرنے ہی والے ہوتے ہیں کہ کتا اچھل کر ان پر دھاوا بول دیتا ہے اور حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔