• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا: دلچسپ اور خوفناک نیلے لاوے کی ویڈیو جاری


یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے انڈونیشیا کے دلچسپ اور خوفناک نیلے لاوے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے ایسی آتش فشانی جھیل کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو اپنے اندر سے چمک دار نیلے رنگ کا لاوا اگلتی ہے۔

اس جھیل کا نام کاواہ اجین ہے جو انڈونیشیا کے مشرقی صوبے جاوا میں موجود ہے ۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ ایک ایسا آتش فشانی گڑھا ہے جو تیزابی مادے سے بھرا ہوا ہے اور نیلے رنگ کے شعلوں کو اپنے اندر سے اگلتا ہے۔

یورپی خلائی ایجنسی کی جانب سے انسٹا گرام پر اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا تھا جس کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ جھیل کاواہ اجین کا یہ ایک منفرد اور حیرت میں مبتلا کر دینے والا پہلو ہے۔