• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیما حیدر اور سچن کا پہلا کژوا چوتھ، ویڈیو وائرل


محبت کی خاطر پاکستانی سرحد عبور کرنے والی سیما حیدر نے بھارتی شہری و عاشق سچن مینا سے شادی کے بعد پہلا کژوا چوتھ کا ورت رکھ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مختلف سوشل میڈیا پیلٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں سیما حیدر اپنے شوہر سچن مینا کی لمبی عمر اور سلامتی کے لیے ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے مطابق کژوا چوتھ کا ورت رکھ کر پوچا کرتی اور رسم کے مطابق سچن کے پیر چھوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔

خیال رہے کہ 27 سالہ سیما حیدر کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہے جو بھارتی شہری و اپنے عاشق سچن مینا سے محبت کی شادی کرنے کی خاطر رواں سال 18 مئی کو فلائٹ نمبر G9542 کے ذریعے اپنے 4 بچوں کے ہمراہ سفر کراچی سے نیپال پہنچی تھی۔

ریکارڈز کے مطابق اس سے قبل سیما حیدر نے کوئی فضائی سفر نہیں کیا تھا۔

پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر کو وہاں پہنچ کر خود کو ہندو اور پاکستانی ایجنٹ نہ ہونے کی تصدیق کرنے کے لیے ناصرف بھارت سے متعلق نعرے بلکہ مذہبی نعرے بھی لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مختلف وائرل ویڈیوز میں سیما ناصرف خود بلکہ اپنے بچوں سے بھی ہندوستان اور ہندو مذہب کے حق میں نعرے لگوانے کے لیے کوشش کرتی نظر آئی ہے۔