• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: بھارتی جہاز میں پاکستان ٹیم کو خراجِ تحسین


پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلورو سے کولکتہ کیلئے روانہ ہوئی تو اس موقع پر بھارتی ایئر لائن نے ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پاکستان ٹیم کے استقبال کے لیے جہاز کی اندرونی لائٹس سبز کر دی گئیں، قومی ٹیم چارٹرڈ فلائٹ سے کولکتہ کے لیے روانہ ہوئی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز بنگلورو میں نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف 11 نومبر کو ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گی۔