کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے 9 افراد کی جان لے گئی، کراچی میں 4افراد ، تھرپارکر اور بدین میں 2خواتین سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد میں کرنٹ لگنے سے چالیس سالہ رشید جاں بحق ہوگیا۔ نیو کراچی میں بارہ سال کا معتصم کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہارگیا۔
انڈہ موڑ پر بھی کرنٹ لگنے سے دو افراد کی جان چلی گئی ۔ تھرپارکر اور بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔