• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریجیت سنگھ کے کنسرٹ میں پاکستانی گلوکار علی طارق خصوصی توجہ کا مرکز


معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے ابوظبی کنسرٹ میں پاکستانی گلوکار علی طارق خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔

اریجیت سنگھ کی جادوئی آواز سننے کے لیے ابوظبی کے کنسرٹ ایرینا میں بڑی تعداد میں مداح جمع تھے جو اس وقت بہت حیران ہوئے جب اس کنسرٹ میں پاکستانی گلوکار علی طارق خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔

دراصل ہوا کچھ یوں کہ گلوکار علی طارق بھی وہاں ہجوم میں موجود تھے اور جیسے ہی اریجیت سنگھ نے اُنہیں دیکھا تو اسٹیج پر اپنے ساتھ گانا گانے کی دعوت دی۔

جس کے بعد علی طارق نے اریجیت سنگھ کے ساتھ ان کا مشہور گانا ’اپنا بنا لے پیا‘ اسٹیج پر گایا جسے کنسرٹ میں موجود مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

کنسرٹ سے اریجیت سنگھ اور علی طارق کی ایک ساتھ گانا گاتے ایک ویڈیو  سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔