• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر، برازیل و ارجنٹائن کے میچ میں تماشائی لڑ پڑے


فٹ بال ورلڈکپ کوالیفائر میں برازیل اور ارجنٹائن کے میچ کے دوران تماشائی گتھم گتھا ہو گئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ تماشائیوں کے درمیان جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اور ٹیم میدان چھوڑ کر اپنے فینز کی مدد کو جا پہنچے۔

ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی اور ٹیم نے پولیس سے ٹکر لینے کی بھی کوشش کی لیکن اسٹینڈ میں لگی رکاوٹیں بیچ میں آ گئیں۔

بعد ازاں کچھ دیر بعد ارجنٹائن کی ٹیم میدان چھوڑ کر چلی گئی۔

دوسری جانب برازیل تاریخ میں پہلی بار ہوم کوالیفائر راؤنڈ ہار گیا اور ارجنٹائن نے ایک صفر سے میچ جیت لیا۔