چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اگر یہی طریقہ رہا تو لگتا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں نکلنے دیا جائے گا۔
علیمہ خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ جج صاحب نے فیصلہ دیا ہے کہ اب اوپن کورٹ میں سماعت ہو گی، افسوس ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش نہیں کیا گیا۔
اُن کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم اور صدر کو سیکیورٹی مل سکتی ہے تو چیئرمین پی ٹی آئی کو کیوں نہیں؟
دوسری جانب سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی اور چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنیں ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں۔
اس دوران اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرین کے دو گروپوں نے نعرے بازی کی۔
پی ٹی آئی کے کارکنان نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے حق میں جبکہ دوسرے گروپ میں شامل مظاہرین نے بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے بازی کی۔