صوبۂ خیبرپختونخوا کے کنٹونمنٹ بورڈ ضلع بنوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال پاشا نےخودکشی کرلی۔
ڈی ایس پی کینٹ عظمت خان کے مطابق بلال پاشا کئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔
اس حوالے سے ڈی پی او افتخار شاہ کا کہنا ہے کہ واقعے کا خود ہر پہلو سے جائزہ لیا، یہ واقعہ خودکشی کا ہی ہے۔
ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ تفتیش کے مطابق بلال پاشا کا ٹرانسفر بنوں سے راولپنڈی ہوگیا تھا۔