• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف والا: خاوند کے قتل کے الزام میں بیوی اور سالی گرفتار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر ساہیوال کے علاقے قبولہ سے خاوند کے قتل کے الزام میں بیوی اور اس کی بہن کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قبولہ کے ایک گھر کے صحن سے 2 ماہ سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ بیوی نے گھریلو رنجش پر شوہر کو قتل کر کے اغواء کا ڈرامہ رچایا تھا۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیوی نے بہن کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کر کے لاش گھر کے صحن میں دبا دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید