• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: وزیرِ تعلیم ڈھابے پر کھانا پکا کر توجہ کا مرکز بن گئے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بھارتی ریاست ناگالینڈ کے وزیرِ تعلیم ڈھابے پر کھانا پکا کر توجہ کا مرکز بن گئے، ایک بار پھر ان کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ناگالینڈ کے وزیرِ تعلیم تیمجن اِمنا آلانگ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جو تیزی سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں وزیرِ تعلیم کو ایک مقامی ڈھابے (کھانے کے ہوٹل) کے کچن میں ماہر باورچی کی طرح انڈا پراٹھا تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے اگلے منظر میں انہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ انڈے، پراٹھے اور چائے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو اب تک 50 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ناگالینڈ کے وزیرِ تعلیم نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہو بلکہ وہ نت نئے سوشل میڈیا ٹرینڈز اور کھانا پکانے کی تراکیب سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

گزشتہ برس بھی ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنی چھوٹی آنکھوں پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ان کا فائدہ بتایا تھا۔