• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنزہ ہاشمی نے بوبی دیول کا انداز اپنا لیا

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھارتی میوٹ (گونگے) ولن بوبی دیول کا انداز اپنا لیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نئی بھارتی فلم انیمل میں ولن کا کردار نبھانے والے اداکار بوبی دیول کا انٹری ڈانس کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم اینمل میں جہاں اداکار رنبیر کپور نے شاندار پرفارمنس دی وہیں بوبی دیول نے بھی پوری فلم میں کچھ کہے بغیر پرستاروں کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پاکستانی اداکارہ کی ویڈیو میں انہیں سیاہ رنگ کے لباس میں بوبی دیول کے انداز میں سر پر گلاس رکھ کر جمال کودو کی دھن پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔