• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل ناجائز ریاست، پاکستان کبھی تسلیم نہیں کریگا، علامہ ساجد نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے اہم ملاقات کی اس مو قع پر علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل ناجائز ریاست، پاکستان کبھی تسلیم نہیں کریگا،بابائے قوم کا واضح فرمان ہے کہ اسرائیل امت مسلمہ کے قلب میں خنجر کے مترادف ہے ،پاکستان نے روز اول سے واضح، دوٹوک اور غیر مبہم موقف روز روشن کی طرح عیاں ہے جوبابائے قوم کے فرمودات کی روشنی میں بالکل واضح انداز میں ہر دور میں ریاست پاکستان اور عوام پاکستان کی رہنمائی کرتا رہے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید