• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کل، کاز لسٹ جاری

کولاج فوٹو فائل
کولاج فوٹو فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کل ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں کل ہونے والی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق الیکشن کمیشن کل اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن کی سماعت کرے گا۔

کاز لسٹ کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

کل ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد ہوگی۔

کاز لسٹ کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ سے جانبدار وزراء کو ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن فواد حسن فواد سے متعلق کیس کا فیصلہ 28 دسمبر کو سنائے گا۔

قومی خبریں سے مزید