متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔
عام انتخابات میں کراچی سے ایم کیو ایم پاکستان نے لیاری کی نشست این اے 239 پر امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا جبکہ ملیر کی 3 نشستوں این اے 229 ،230 اور 231 پر ایم کیو ایم سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر چکی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے 16 امیدوار 18 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔
این اے 232 ڈسٹرکٹ کورنگی سے آسیہ اسحاق، این اے 233 ڈسٹرکٹ کورنگی سے جاوید حنیف اور این اے 234 ڈسٹرکٹ کورنگی سے ابوبکر ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہوں گے۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 235 ضلع شرقی سے اقبال محسود، این اے 236 ضلع شرقی سے حسان صابر اور این اے 237 ضلع شرقی سے رؤف صدیقی ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر انتخابات میں قسمت آزمائیں گے۔
کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 238 ضلع شرقی سے صادق افتخار، این اے 240 ضلع جنوبی سے ارشد وہرا اور این اے241 ضلع جنوبی سے ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کی نمائندگی کیلئے امیدوار ہوں گے۔
این اے 242 ضلع کیماڑی سے مصطفیٰ کمال، این اے 243 ضلع کیماڑی سے ہمایوں عثمان، این اے 244 ضلع غربی سے ڈاکٹر فاروق ستار اور این اے 245 ضلع غربی سے حفیظ الدین ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہوں گے۔
این اے 246 ضلع غربی سے امین الحق، این اے 247 ضلع وسطی سے مصطفیٰ کمال، این اے 248 ضلع وسطی سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، این اے 249 ضلع وسطی سے احمد سلیم صدیقی اور این اے 250 ضلع وسطی سے فرحان چشتی ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہوں گے۔